Upgradation work of Emergency Block in MHL started, Caretaker CM Punjab Visited the Emergency Block

میو ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا ایمرجنسی بلاک کا دورہ
پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجائے گا۔محسن نقوی
تعمیر وبحالی کے دوران ایمرجنسی کو عارضی طور پر ٹی بی وارڈ میں شفٹ کیاجائے گا
اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایمرجنسی بلاک کی لفٹ کو بھی فنگشنل کیاجائے گا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے فلور،دوسرے فلور،تیسرے فلور اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن میں اعلیٰ معیار اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے ضروری ہدایات دیں
نئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوناچاہیے۔ محسن نقوی
ایمرجنسی بلاک کی وائرنگ کو انڈر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت
ڈاکٹرز رومز بہترین انداز میں فرنشنڈ ہونے چاہئیں۔محسن نقوی
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایمرجنسی بلاک میں سیم زدہ دیواروں کے پائیدار حل کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹی بی وارڈ کا بھی وزٹ کیا اور ایمرجنسی کو شفٹ کرنے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس چوکی، زیر تعمیر ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کا بھی دورہ کیااور تعمیراتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ریڈنگ روم میں تیز رفتار انٹرنیٹ لگانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر اطمینان کااظہار
کیفے ٹیریاز میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر ملنی چاہئیں۔ محسن نقوی
میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کو جتنا جلد ممکن ہوسکا مکمل کریں گے۔ محسن نقوی
میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا خود جائزہ لوں گا۔ محسن نقوی
سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن، ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر کنک ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، سی ای او/ ایم ایس میو ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Share