Caretaker CM of the Punjab determination to provide quick and quality health facilities to the peoples

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی کا عوام کو صحت کی جلد اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کا عزم۔
نگران وزیر اعلٰی کا میو ہسپتال کا طویل دورہ۔
ایمرجنسی بلاگ سمیت دیگر اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ۔
وزیر اعلٰی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مقبول احمد بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کی تعریف کی۔
وزیر اعلٰی نے ڈاکٹر مقبول احمد کی خدمات کو سراہا اور تعمیراتی کام کی تعریف کی۔
وزیر اعلٰی کا ڈاکٹر مقبول احمد کو اپنی مادرعلمی کی محبت اور خدمت کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کی سفارش کرنے کا عزم۔
مقبول احمد بلاک میں یونیورسٹی کے تمام بیسک ڈیپارٹمنٹ قائم ہیں۔
ڈاکٹر مقبول احمد نے اپنی جیب سے 2 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر کے مقبول احمد بلاک تعمیر کروایا۔ وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی
وزیر اعلٰی کا میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ۔
وزیر اعلٰی نے ایمرجنسی بلاک میں سینٹرل ائیر کنڈیشن کی تنصیب کو معیاری کرنے کی ہدایت۔
وزیر اعلٰی کا تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کرنے کا حکم۔
انشاءاللہ میو ہسپتال کا ایمرجنسی بلاک 45 روز میں کھول دیا جائے گا۔ محسن نقوی۔
وزیر اعلٰی نے میڈیکل آلات، بیڈز ٹیبل، ویل چیئر، اور اٹینڈنٹ بینچز کا معیار بھی چیک کیا۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے بریفنگ دی۔
نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت علی جان خان،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، سی ای او پروفیسر محمد ہارون حامد، سی او او پروفیسر احسن نعمان اور دیگر حکام موجود تھے۔
Share