38 Security guards of KEMU, were made permanent by the personal efforts of Vice-Chancellor

گزشتہ آٹھ برسوں سے تاخیر کا شکار سیکورٹی گارڈز کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنا دیا گیا۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 38 سیکورٹی گارڈز جو کہ گزشتہ 8 برسوں سے زائد کنٹریکٹ پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ان کو وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی ذاتی کاوشوں سے مستقل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شفیق احمد اور سیکیورٹی گارڈز نے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر کا خاص شکریہ ادا کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی مضبوطی، کامیابی اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری اس کے سیکورٹی گارڈز کے ذمے ہوتی ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز نے ہمیشہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں جو اہلکار ایمانداری، لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گا ادارے کی جانب سے اسے سراہا جائے گا اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Share