Annual Mushaira 2023 “Bayad-e-Ada Jafri” was Organized by Literary Society at King Edward Medical University

جھکی ہوئی مری آنکھیں، سلے ہوئے مرے لب
اب اس سے بڑھ کے ترا اعتراف کیا ہوتا !!!
(ادا جعفری)*
20 ستمبر 2023 بروز بدھ کو کنگ ایڈورڈ لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ مشاعرہ ٢٠٣٢ “بیادِ ادا جعفری” کا انعقاد کیا گیا ! جس میں سامعین کا جمِ غفیر امڈ آیا,مشاعرہ جس تب و تاب سے شروع ہوا اسی چمک دمک کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
مشاعرے کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور شبعہ کمیونٹی میڈیسن کی صدر پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل تھے۔
مشاعرے کی صدرات جناب عباس تابش نے کی,نظامت کے فرائض لٹریری سوسائٹی کے صدور محمد بلال اور وجیہہ طارق بھٹی نے سر انجام دیے جس میں ان کا ہاتھ مائرہ یونس,اسامہ افضل کمال, عمار خالد اور زہرہ بتول نے بٹایا۔
مہمان شعراء میں:
شبیر حسن
خلیل الرحمن قمر
اکرام عارفی
تہذیب حافی
افضل سراج
وحید الزمان
صائمہ آفتاب
ڈاکٹر خالد ادریس
ڈاکٹر احسن شہزاد
امن شہزادی
ارسلان عباس
ڈاکٹر عقیل عباس چغتائی
اور احمد عبداللہ شامل تھے۔
تمام شعراء اور سامعین نے لٹریری سوسائٹی کے انتظامات اور آڈیٹوریم کی زیبائش کو خوب سراہا !
کنگ ایڈورڈ کی تاریخ کا یہ یادگار ترین اور عظیم ترین ایونٹ رہا
مشاعرے کے اختتام پر لٹریری سوسائٹی کے اراکین میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کی لذیذ ظہرانے سے تواضع کی گئی۔

Share