Caretaker Chief Minister Punjab Mohsin Raza Naqvi another good initiative for the peoples of Punjab

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی کا پنجاب کے عوام کے لئے ایک اور احسن اقدام۔
محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مناواں کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
مناواں ہسپتال کا مکمل آپریشنل، فنانشل اور ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو سونپ دیا گیا۔
واضع رہے کہ چند روز قبل نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی نے مناواں ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا تھا جس میں یہ طہہ پایا کہ اس ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے ساتھ کینسر کئیر ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا جس کا ٹاسک وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کو سونپا گیا۔ اس حوالے سے پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارے ایکسپرٹس اس پر دن رات کام کر رہے ہیں اور تمام تر اقدامات پر تیزی سے عمل جاری ہے بہت جلد صوبہ پنجاب کے عوام کے لئے کینسر کی تمام تر سہولیات اور علاج مفت مسیر ہو گا۔

Share