Caretaker Prime Minister Anwaar-ul- Haq Kakar and Chief Minister Punjab Mohsin Raza Naqvi visit MHL /KEMU

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میو ہسپتال آمد
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی بلاک میں بنائے گئے نرسنگ کاؤنٹر، ماڈل روم، کنسلٹنٹ روم اور واش روم کا معائنہ کیا
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی
وزیر اعظم نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کی متعلقہ افسران کو بلا کر شاباش دی
ماڈل روم اور آئی سی یو کے لئے جدید بیڈ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم
ہسپتالوں میں نئے بیڈز کے حوالے مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم
سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے سرجیکل ٹاور میں سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے علاج کے لئے لائے قیدیوں کی عیادت کی
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے قیدیوں کو پھول بھی دیئے اور ان کی خیریت دریافت کی
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہر قیدی کے پاس گئے اور علاج کے بارے میں پوچھا
قیدیوں نے علاج کرانے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیں
آپ نے ذاتی دلچسپی لیکر ہمارا علاج کرایا، اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے، قیدیوں کی وزیر اعلیٰ سے گفتگو
وزیر اعظم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ریڈنگ روم کا بھی دورہ کیا اور ریڈنگ روم میں مطالعہ کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کی تعریف کی
وزیر اعظم نے ریڈنگ روم میں موجود ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور انہیں مزید محنت کی تلقین کی
صوبائی وزراء، ڈاکٹرجاوید اکرم، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر گنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share