Christmas day celebrations along with Archbishop Sebastian Francis Shaw at King Edward Medical University

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کرسمس کی تقریب کیک بھی کاٹاگیا
تقریب میں یونیورسٹی سٹاف اور مسیحی ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی
مسیحی ملازمین میں یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، اس موقع پر کیتھولک چرچ کےآرچ بشپ سیبسٹین فرانسس شاء نے خصوصی شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین،رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر شہزاد شمس، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شفیق احمد کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں یونیورسٹی سٹاف اور مسیحی ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے مسیحی ملازمین اورمسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرسمس امن، محبت، بھائی چارے، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے اوریونیورسٹی میں موجود تمام مسیحی ملازمین ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح باقی ملازمین اہم ہیں میرے لئے اس سے بھی بڑھ کر مسیحی ملازمین ہیں جن کی خوشیاں ہماری خوشیاں ہیں اور یہ ہمارے ادارے کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کا پیغام تھا کہ یہ تمام سلطنت اللہ تعالٰی کی ہے اور اس میں سچائی کے ساتھ زندگی گزاریں۔
کیتھولک چرچ کےآرچ بشپ سیبسٹین فرانسس شاء کا کہنا تھا کہ آج کی شاندار تقریب منعقد کرنے پر تمام مسیحی برادری کی جانب سے مشکور ہیں دعا ہے کہ یہ ادارہ اور ملک پاکستان مزید ترقی کرے انہوں نے یونیورسٹی کے لئے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔
اس موقع پر شہزاد مسیحی، ہارون ولیم، ریاض مسیحی، یوسف مسیحی، عدیل مسیحی، شریف مسیحی،جراٹ مسیحی اور دیگر نے شرکت کی۔
Share