On the instructions of CM Punjab, eye surgery of 18 prisoners of Kot-Lakhpat Jail was successful in MHL /KEMU

وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل کے 18 قیدیوں کی آنکھوں کی میوہسپتال میں سرجری کامیاب ہو گئی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم میو ہسپتال کے شعبہ امراض چشم پہنچ گئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر احسن نعمان اور سربراہ شعبہ امراض چشم پروفیسر محمد معین موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کیمپ جیل کے اٹھارہ قیدیوں سے آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد ملاقات کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کامیاب سرجری ہونے والے تمام قیدیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا اظہار خیال۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کچھ روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں دورہ کے دوران قیدیوں کی آنکھوں کے علاج کی ہدایات کی تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔
میو ہسپتال کی 4 رکنی سینئیر ڈاکٹرز کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔
معائنہ کے بعد 20 مریضوں کو آنکھوں کی سرجری کیلئے میو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔
آج بیس میں سے اٹھارہ قیدیوں کی آنکھوں کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔
آنکھوں کی کامیاب سرجری کروانے والے تمام قیدی علاج کی سہولیات سے سو فیصد مطمئن ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔
قیدیوں کی آنکھوں کی کامیاب سرجری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر معین اور پروفیسر احسن نعمان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔
Share