Review meeting about Manawan Cancer Care Hospital at KEMU on the instructions of CM Punjab

مناواں کینسر کیئر ہسپتال میں تمام مریضوں کو مفت ادویات اور سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مناواں کینسر کئیر ہسپتال بارے جائزہ اجلاس۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی۔
اجلاس میں سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر عباس کھوکھر سمیت دیگر کی شرکت ،
ایم ایس مناواں ہسپتال ڈاکٹر فہیم، سیکشن آفیسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حماد احمد شریک،
یونیورسٹی اور میو ہسپتال کے فنانس، آئی ٹی، فارماسسٹ اور پرچیز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
ایم ایس مناواں ہسپتال ڈاکٹر فہیم نے ہسپتال بارے تفصیلی بریفنگ دی جس میں ہیومن ریسورس، فنڈز اور مختلف شعبہ جات کی فنگشنگ بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے ہسپتال اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور ایک ٹیم سپرٹ کے جزبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات کیں۔
تمام ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر ضم کیا جائے گا اور کسی ملازم کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔پروفیسر محمود ایاز
ہسپتال کے تمام تر معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تر پراسیس کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے ۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز
ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں کینسر ہسپتال کا قیام جلد از جلد مکمل ہو، وائس چانسلر
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق پنجاب کے باسیوں کے لئے سرکاری سطح پر ایک الگ سے کینسر کئیر ہسپتال میں مریضوں کو جلد از جلد علاج فراہم کیا جائے۔ پروفیسر محمود ایاز
اجلاس میں طےکیا گیا کہ اگلے دو ہفتے کے اندر کینسر کے مریضوں کا علاج معالجہ مناواں کینسر کئیر ہسپتال میں شروع کیا جائے گا، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز
تمام مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
Share