The newly elected Executive Cabinet of KELS Urdu meeting with VC KEMU

٣٠ مئی بروز منگل کنگ ایڈورڈ لٹریری سوسائٹی اُردو کی نو منتخب ایگزیکٹو کیبنٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز سے تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات میں سوسائٹی کی سٹاف پریذیڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل ، پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، یوکے سے آئے وزٹنگ فیکلٹی اور ہیپاٹوبولری سرجن ڈاکٹر عرفان اور دیگر پروفیسروں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ادب کسی بھی معاشرے کی کردار سازی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے طلباء و طالبات کو چاہیے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیوں میں بھی محنت اور لگن سے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا اصل اثاثہ اس کے طالبعلم ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کے فارغ التحصیل نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا نام اور مقام قائم کرتے رہیں۔ انہوں نے نو منتخب کیبنٹ کو مبارکباد پیش کی اور اُن سے اردو ادب کی ترقی کے لئے موجودہ وقت میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔
سوسائٹی کی صدر وجیہہ طارق بھٹی اور صدر محمد بلال نے کیلز اردو کی جانب سے منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات سالانہ مشاعرہ، ادبی نشست، بین الکلیاتی اور بین الجماعتی مقابلہ شعر وسخن ، مقابلہ بیت بازی وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا جس پر وائس چانسلر نے ان تقریبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔کیلز اردو کے وفد کی جانب سے وائس چانسلر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
Share